Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سامعہ قتل کیس حل‘ سابق شوہر نے گلا گھونٹ کر مارنے کا اعتراف کر لیا

سامعہ قتل کیس حل‘ سابق شوہر نے گلا گھونٹ کر مارنے کا اعتراف کر لیا
August 13, 2016
اسلام آباد (92نیوز) برطانوی خاتون سامعہ کے قتل کامعمہ حل ہو گیا۔ سابق شوہر نے گلے میں دوپٹہ ڈال کر موت کے گھاٹ اتارا۔ ملزم نے اعتراف جرم میں کہا ہے کہ دوسری شادی کرنے پر سامعہ کوغیرت کے نام پر قتل کیا۔ تفصیلات کے مطابق 20جولائی کو جہلم کے گاوں پنڈوریاں کے ایک گھر سے 28سالہ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ کی لاش ملی۔ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق سامعہ کے منہ اور ناک سے جھاگ نکل رہی تھی جس پر اس کی موت کو خودکشی قرار د ے دیاگیا۔ معاملہ اس وقت گھمبیر ہوگیا جب سامعہ کے دوسرے شوہر مختار کاظم نے شبہ ظاہر کیا کہ اسکی اہلیہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ چودھری نثارنے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام کو فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دیاجس پر پوسٹمارٹم رپورٹ کو تجزیے کےلئے لاہور بھجوایا گیا۔ کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ میں سامعہ کے گلے پر زخم کے نشانات نے معاملے کو مشکوک بنا دیا۔ پولیس نے سامعہ کے والد شاہد ا ور پہلے شوہر چودھری شکیل کو حراست میں لے لیا۔ مقتولہ کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ بیٹی نے خودکشی کی۔ اس کی مختارکاظم نامی شخص سے شادی نہیں ہوئی لیکن یہ سب جھوٹ تھا۔ مختار کاظم سچا تھا۔ سامعہ واقعی قتل ہوئی اور قتل کرنے والا کوئی اور نہیں اس کا پہلا شوہر چودھری شکیل ہی نکلا۔ شکیل نے پولیس کو ا عترافی بیان دیتے ہوئے بتایا کہ 20جولائی کو سامعہ کو گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کیا۔ سامعہ کے دوسری شادی کرنے پراسے رنج تھا اسی لئے غیرت کے نام پر قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کوعدالت میں پیش کرکے 4روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ ملزم کو دوبارہ 17اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔