Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سامعہ شاہد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ،جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں

سامعہ شاہد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ،جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں
July 28, 2016
جہلم(92نیوز)پاکستانی نژادبرطانوی لڑکی سامعہ شاہدکی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی رپورٹ کے مطابق سامعہ کے جسم پر تشدد کے نشان نہیں تھے۔مقتولہ کےوالدکاکہناہےاس کی بیٹی نے خودکشی کی ادھرسامعہ کے سابق شوہر نے ضمانت قبل ازگرفتاری کرالی۔ تفصیلات کےمطابق سامعہ کوکسی نےموت کی وادی میں دھکیلایااس نےخوداپنی زندگی کاگلاگھونٹا معاملہ الجھتاجارہاہے۔ جہلم میں قتل  کی جانےوالی پاکستانی نژادبرطانوی شہری سامعہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم آ گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کےمطابق سامعہ کے منہ اور ناک سے خون اور جھاگ نکل رہا تھا سامعہ کےجسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں تھےلیکن اس کی گردن کے دائیں جانب سرخ نشان تھا ڈاکٹرزکاکہناہےمزیدتفصیلات فرانزک رپورٹ آنے کے بعد سامنےآئیں گی۔ ادھرسامعہ کےوالدمحمدشاہد نےپولیس کوبیان دیاہےکہ اس کی بیٹی نےخودکشی کی اس کاکہناہےسامعہ شاہد کی مختار کاظم سے کوئی شادی نہیں ہوئی مختار کے پاس شادی کے جعلی کاغذات ہیں۔ دوسری طرف سامعہ شاہد کے سابق شوہرشکیل چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ  راولپنڈی بنچ سے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے۔پولیس ذرائع کےمطابق  شکیل پولیس تفتیش کے لئے تھانہ منگلا پہنچ گیا۔ ادھروزیراعلیٰ پنجاب  نےسامعہ  کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کےلئے اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی  بنادی ہے۔کمیٹی بہترگھنٹے میں ہر پہلوسے واقعہ کی تحقیقات کر کے وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔