Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سال 2018کے ٹاپ 10 اسپرٹ آف کرکٹ کے لمحات جاری

سال 2018کے ٹاپ 10 اسپرٹ آف کرکٹ کے لمحات جاری
January 2, 2019
دبئی ( 92 نیوز )  آئی سی سی نے سال 2018 کے ٹاپ ٹین اسپرٹ آف کرکٹ کے لمحات جاری کر دیے۔ اسپرٹ آف کرکٹ کے لمحات میں اول نمبر پر دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے بیٹسمین راس ٹیلر اور ٹام لیتھم کی جانب سے ایک ہی دن میں 10وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ کو خود سے پہلے گراؤنڈ سےباہر جانے کا موقع دینا ہے ۔ بھارت کی جانب سی آخری  اننگز کھیلنے والے الیسٹر کک کو گارڈ آف آنر دینا ، ہیراتھ کی کھیل سے رخصتی عمران طاہر کا زمبابوے کے خلاف میچ میں فتح کے بعد دوسری ٹیم کے باؤلرز کو مشورے دینا بھی  اسپرٹ آف کرکٹ کےلمحات میں شامل ہے ۔ ویمنز بگ بیش کے دوران نکولاہین کک  کی جانب سے حریف کھلاڑی ہیلی میتھیو کی عیادت ،  اکلوتے ٹیسٹ میں جیت کےبعد بھارتی ٹیم کی افغانستان سے ٹرافی شیئر کرنا ،روانڈا کرکٹ بورڈ کی جانب سے یتیم بچوں کیلئے کھیل کا سامان عطیہ کرنا اور ویمنز ورلڈ ٹی 20کے بعد چار آئرش کھلاڑیوں کی جذباتی ریٹائرمنٹ  کو بھی  اسپرٹ آف کرکٹ کےلمحات میں شامل کیا گیا۔