Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سال کا آخری گرینڈ سلام، سرینا ولیمز تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم

سال کا آخری گرینڈ سلام، سرینا ولیمز تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم
August 31, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) سال کا آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن آج سے شروع ہورہا ہے۔ میگا ایونٹ میں دنیا بھر کے ٹینس سٹار نیو یارک میں جگمگائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں جم رہے ہیں ٹینس کے رنگ۔ سال کا آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے سرینا ولیمز، راجر فیڈرر، رافیل نڈال، نوواک جاکووچ جیسے سپر سٹارز نے کمر کس لی ہے۔ ٹورنامنٹ میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز مرکز نگاہ ہیں۔ سرینا ولیمز ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈڈ پلیئر ہیں۔ اگر وہ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہیں تو ایک سیزن میں چاروں گرینڈ سلام ایونٹس جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کریں گی۔ مردوں میں کروشیا کے مارین چلچ دفاعی چیمپئن ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال فائنل میں جاپان کے کائی نیشی کوری کو شکست دی تھی۔ مردوں میں سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جاکووچ کو ٹاپ سیڈ پلیئر مقرر کیا گیا ہے۔