Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سال نوکاعزم غربت،جہالت،ناانصافی،کرپشن کیخلاف جہاد ہے،وزیر اعظم عمران خان

سال نوکاعزم غربت،جہالت،ناانصافی،کرپشن کیخلاف جہاد ہے،وزیر اعظم عمران خان
January 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نئے جذبے،نئی امیدیں لیے 2019 کا پہلا سورج طلوع ہو چکا ہے ،  ملک بھر میں عوام نے نئے سال کے پہلے سورج کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا  جب کہ  وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ نئے سال کا عزم غربت،جہالت،ناانصافی اور کرپشن کے خلاف جہاد ہے۔ تونیا ہے تو دکھا صبح نئی شام نئی ورنہ ان آنکھوں نے دیکھے ہیں نئے سال کئی نئی امیدیں لیے 2019 کا سورج طلوع ہوا، نئے سال کے پہلے سورج کا استقبال شہریوں نے اپنے اپنے انداز میں کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے نئے سال کے آغاز پر اپنےٹویٹ پیغام میں کہا کہ  2019 پاکستان کے سنہرے دور کی شروعات ہے،نئے سال کا عزم غربت،جہالت،ناانصافی اور کرپشن کے خلاف جہاد ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1079992422774521857 شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے سال نے ان کے اندر ایک جوش اور ولولہ بھر دیا ہے،نئے سال میں کچھ نیا کرنا چاہیے۔ ملک و قوم کی بہتری کےلیے ہر ایک کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔