Thursday, October 6, 2022

سال بھی لگ جائے ، یہاں سے نہیں جائیں گے ، مولانا عطا الرحمان

سال بھی لگ جائے ، یہاں سے نہیں جائیں گے ، مولانا عطا الرحمان
اسلام آباد ( 92 نیوز) مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے ، سال بھی لگ جائے یہاں سے نہیں جائیں گے ، آزادی مارچ اتنی آسانی سے ختم نہیں ہوگا۔ اسلام آباد  میں  آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عطا الرحمان  نے کہا کہ  قائدین نے حکم دیا تو پورا پاکستان بلاک کر کے دکھائیں گے ، قائدین کے حکم پر رکے ہوئے ہیں ،انتظامیہ کو کہتا ہوں کہ آپ کا ہمارا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ پلان بی آنے والا ہے جو بہت سخت ہو گا،قائدین نے حکم دیا تو پارلیمنٹ کی اینٹیں بھی اکھاڑ دیں گے  ، قائدین کے حکم پر رکے ہوئے ہیں ورنہ تمہارے معاہدے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ، انتظامیہ کو وارننگ دیتا ہوں حکومت چار دن بعد نہیں ہوگی،ہمارا آپ کا چولی دامن کاساتھ ہے ۔ مولانا راشد محمود نے کہا کہ استعفیٰ آیا تو اچھی بات ، نہ آیا تو پوری حکومت کو گھر جانا ہو گا ، طے ہوا کہ عمران خان کو کسی صورت این آر او نہیں دینا ہے ۔