Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سالانہ 50ارب روپے کی گیس چوری ہو رہی ہے ، وزیر پٹرولیم

سالانہ 50ارب روپے کی گیس چوری ہو رہی ہے ، وزیر پٹرولیم
February 2, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر پٹرولیم غلام سرور  خان کا کہنا ہے کہ ملک میں سالانہ 50 ارب روپے کی گیس چوری ہو رہی ہے ۔ وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ  گیس چوری کی روک تھام کیلئے اقدمات کر رہے ہیں، حکومتی اقدامات سے حالات جلد بہتر کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  ماضی میں مہنگے داموں گیس خرید کر سستی فروخت کی جاتی تھی ، ماضی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔ غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ  ن لیگ 5 سال گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا کریڈٹ لیتی ہے ،مہنگی لے کرسستی گیس بیچی جا رہی تھی دونوں گیس کمپنیاں 152ارب کےخسارےکاشکارہیں ۔ نئے گیس کنکشنزپرپابندی کے باوجود آخری سال55 ارب کی گیس سکیموں کی منظوری دی ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے  نواز شریف کی جیل سے اسپتال منتقلی سے متعلق   گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کبھی بھی این آر او نہیں کرے گا،اپوزشن اسمبلی میں اداروں کو بلیک میل کرنے آتی ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا  تھا کہ  سسٹم کو چلانے کے لیے حکومت کو مصلحت  سے بھی  کام  لینا  پڑھتا ہے، شیخ رشید سینئر سیاستدان ہیں، اس لیے ان کو پی اے سی کا ممبر بنایا۔ افتخار درانی نے کہا کہ  خواجہ سعد رفیق کوپی اے سی کا ممبر بنانے کا فیصلہ اسپیکر ہی کریں گے ۔