سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر 13 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر 13 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔ رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی کے 7، پنجاب اسمبلی کے 3، سندھ اسمبلی کے 2 اور کے پی اسمبلی کے 1 رکن کی رکنیت بحال کی گئی۔ ناصر خان، معین وٹو، عبد الرحمن کانجو، جاوید اقبال، محمد اسلم اور جائے پرکاش کا نام بھی شامل ہے۔