Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سالانہ سکیورٹی کونسل میں شام میں امن سے متعلق مذاکرات پر بات ہو گی، امید ہے شام میں جنگ بندی معاہدہ طے پا جائیگا: جان کیری

سالانہ سکیورٹی کونسل میں شام میں امن سے متعلق مذاکرات پر بات ہو گی، امید ہے شام میں جنگ بندی معاہدہ طے پا جائیگا: جان کیری
February 11, 2016
میونخ (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری میونخ پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سالانہ سکیورٹی کونسل میں شام میں قیام  امن سے متعلق مذاکرات پر بات ہو گی۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری اپنے جیٹ طیارے کے ذریعے میونخ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ آج عالمی طاقتوں کی ملاقات ہو رہی ہے جس میں امن کی کوششوں کو پھر سے زندہ  کرنے سے متعلق بات کی جائے گی۔ جان کیری نے امید ظاہر کی کہ شام میں جنگ بندی کامعاہدہ طے پا جائے گا اور اسی ہفتے وہاں انسانی بنیادوں پر امداد کی اجازت مل جائے گی۔ اُدھر اپوزیشن کے وفد کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات میں پیشرفت کی امید کم ہی نظر آرہی ہے۔