Friday, July 30, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ یونٹ بنایا جائیگا، وزیراعلیٰ بزدار

سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ یونٹ بنایا جائیگا، وزیراعلیٰ بزدار
June 27, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ، 560 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ یونٹ بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہتے ہیں، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کا بروقت اور شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

اُنہوں نے کہا، 560 ارب کا ایک روپیہ بھی لیپس نہیں ہونے دیں گے۔ تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام کی ذاتی مانیٹرنگ کروں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ، محکمے اسکیموں پر عملدرآمد کیلئے جامع روڈمیپ مرتب کرکے تیزی سے آگے بڑھیں۔ محکموں کو اسکیموں پر عملدرآمد کیلئے روایتی طریقہ کار چھوڑ کر نئی سوچ سے کام کرنا پڑے گا۔

عثمان بزدار بولے کہ، اسکیموں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے موثر میکانزم تشکیل دیا جائے گا، اس ضمن میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کو ضروری ہدایات دے دی ہیں۔