Friday, March 1, 2024

سارے ملک میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں،شیخ رشید

سارے ملک میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں،شیخ رشید
April 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکمران آج سات اب روپے کے نوٹ روز چھاپ رہے ہیں ،  پاکستان کی اکانومی ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ 70 سال سے ملک میں ایک چور آتا ہے کبھی دوسرا آجاتا ہے ،ملک میں کوئی روز گار نہیں ہے، ایک چیف جسٹس کام کررہا ہے، میرٰی دعا ہے کہ وقت پر الیکشن ہوں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  یہاں پر کوئی پاناما کا کیس لڑنے کا تیار نہیں تھا، عمران خان ہی تھا جس نے  پانامہ کے کیس کو بھولنے نہیں دیا ، عمران خان کے نوجوان ہی  انقلاب لائیں گے ، چلے ہوئے کارتوس انقلاب نہیں لا سکتے ۔