Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ساری توپوں کا رخ سندھ کی طرف موڑ دیا گیا  : ناصر شاہ

ساری توپوں کا رخ سندھ کی طرف موڑ دیا گیا  : ناصر شاہ
September 1, 2015
کراچی(92نیوز)صوبائی وزیربلدیات ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ ساری توپوں کا رخ سندھ کی طرف کردیا گیا ہے، پیپلزپارٹی پر دہشت گردی کاالزام لگانا کسی صورت بھی درست نہیں۔ تفصیلات کےمطابق ناصر حسین شاہ نے ایف پی سی سی آئی میں تاجروں اور صنعتکاروں سے  خطاب کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ ساری توپوں کا رخ ہماری طرف کردیا گیاہے یہ تاثر درست نہیں کہ سندھ حکومت کا آوے کا آوہ ہی بگڑا ہوا ہے۔ وزیر بلدیات نے تحقیقاتی اداروں کی جانب سے کرپشن  کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات کو خوب تنقید کا نشانہ بنایاکہنے لگے ڈاکٹر عاصم پر ایم کیو ایم کی حمایت کے الزامات کے ثبوت پیش کیے جانے چاہیے ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام چیئرمین عبدالرحیم جانو نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے لیئے  قیام امن  ضروری ہے۔ وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ سی این جی بسیں آٹے میں نمک کے برابر ہیں، مزید بسیں لائی جا ئیں گی۔