Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ساری اپوزیشن ساتھ ہو تو بھی وزیراعظم کی جان نہیں چھوٹے گی : شیخ رشید

ساری اپوزیشن ساتھ ہو تو بھی وزیراعظم کی جان نہیں چھوٹے گی : شیخ رشید
May 16, 2016

اسلام آباد (92نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات وزیراعظم کے بس سے نکل چکے ہیں۔ چودھری نثار سے 15سال بعد رابطہ کیا ہے۔ شہباز شریف اور چودھری نثار سامنے آئیں اور جمہوریت بچائیں۔ ساری اپوزیشن بھی نواز شریف کے ساتھ ہو تو بھی پاناما لیکس سے جان نہیں چھوٹے گی۔ شیخ رشید احمد 92نیوز سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکیں گے۔ شہباز شریف اور چودھری نثار سامنے آئیں اور جمہوریت بچائیں۔ یہ ملک ہے یہاں شخصیتیں اہم نہیں ہیں۔ تحریک انصاف خود بھی مانتی ہے کہ پاناما لیکس کے حوالے سے ایف بی آر کو خط لکھنے چاہئیں۔ ساری اپوزیشن بھی نواز شریف کے ساتھ ہو تو بھی پاناما سے جان نہیں چھوٹے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔