سارہ ایورارڈ کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے برطانوی پولیس افسر کو عمر قید کی سزا
لندن (92 نیوز) سارہ ایورارڈ کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے برطانوی پولیس افسر کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
برطانوی پولیس افسرنے 3 مارچ کو خاتون کو کورونا کے ضابطوں کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وین کوزن نے سارہ کو جھوٹی گرفتاری میں ہتھکڑیاں لگا کر زیادتی کے بعد قتل کیا۔ سارہ نامی خاتون کا لاپتا ہونا برطانیہ کے ہائی پروفائل لاپتا افراد کے کیسزمیں سے ایک تھا۔
48 سالہ وین کوزن نے جولائی میں سارہ کےاغوا، جنسی زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا تھا۔