Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سارک وزرائے داخلہ کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے

سارک وزرائے داخلہ کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے
August 3, 2016

اسلام آباد (92نیوز) سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کی کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے۔ بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ بھی شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سفارشات پر حتمی منظوری 4 اگست کو ہونے والے سارک وزراءداخلہ اجلاس میں دی جائیگی۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

ان کے شیڈول کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق راج ناتھ سنگھ کا مختصر قیام بھارتی ہائی کمیشن میں ہو گا۔ بھارتی وزیرداخلہ کی پاکستانی ہم منصب چودھری نثار علی خان سے ملاقات کا امکان بہت کم ہے۔