Friday, December 2, 2022

سادہ لوح افراد کو گمراہ کرکےسمگلر یورپ کیسے بھیجتے ہیں ،نائنٹی ٹو نیوز تفصیلات منظرعام پر لے آیا

سادہ لوح افراد کو گمراہ کرکےسمگلر یورپ کیسے بھیجتے ہیں ،نائنٹی ٹو نیوز تفصیلات منظرعام پر لے آیا

 لاہور(92نیوز)انسانی اسمگلرزکس طرح سادہ لوح افراد کو گمراہ کرکے یورپ لے جاتے ہیں؟ پاکستان میں سفر کا آغاز کہاں سے شروع ہوتا ہےاورمنزل تک پہنچانے کی کتنے دنوں کی  گارنٹی  دی جاتی ہےنائنٹی  ٹو نیوز سب  حقائق سامنے لے آیا ۔

تفصیلات کےمطابق  معصوم افراد کو مکاری کےجال میں پھنسا کر کیسے باہر بھیجا جاتا ہےنائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام اندھیر نگری نے  پردہ چاک کردیا، گوجرانوالہ کے بدنام انسانی سمگلر نے پروگرام اینکر قیصرخان کو بتایا کہ سہانے سپنے دیکھنے والوں کے سفر کا آغاز کوئٹہ سے ہوتا ہے ۔  زیر حراست انسانی اسمگلر نے ٹیم نائنٹی ٹو کو روٹ کےعلاوہ منزل تک پہنچنے کا ٹائم فریم بھی بتایا۔  نائنٹی ٹو نیوز ایک بار پھر گھناؤنا دھندا کرنے والوں کا اصل چہرہ ناظرین کے سامنے لے آیا  ہے تاکہ کل  کہیں آپ کا پیارا بھی ایسے کارندوں کے ہاتھ چڑھ کر اپنا مستقبل  تباہ نہ کر لے۔