سات سالہ بچی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والا جوڑاچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
لاہور(ویب ڈٰیسک)لاہور میں سات سالہ لے پالک بچی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے جوڑے کو عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم امین اور اس کی اہلیہ ثمینہ کوثر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ریاض کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس کی تفتیشی ٹیم نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں سے تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں ان کے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔
دوسری جانب وکیل صفائی اسلم شہریار نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے میں لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں اس لیے ملزمان میاں بیوی کی ضمانت منظور کی جائے۔
واضح رہے کہ ملزم امین اور اس کی اہلیہ ثمینہ کوثر کو دو روز قبل سبزہ زار پولیس نے لے پالک بچی سات سالہ رمیزہ کو ظالمانہ تشدد کرنے پر گرفتار کیا تھا۔