Tuesday, December 6, 2022

ساؤتھ ایشین گیمز ، پاکستان کل والی بال کے فائنل میں بھارت سے مقابلہ کریگا

ساؤتھ ایشین گیمز ، پاکستان کل والی بال کے فائنل میں بھارت سے مقابلہ کریگا
کھٹمنڈو ( 92 نیوز) ساؤتھ ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کل بھارت کا مقابلہ کریگا، پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی ۔ مالدیپ اورسری لنکا کیخلاف دونوں گروپ میچز جیتنے کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں پہنچا جہاں  بنگلا دیش کو تین سیٹ سے شکست دیکر  فائنل میں پہنچ گیا ۔ فائنل میچ کل  تین دسمبر کو کھیلا جائیگا۔ سیمی فائنل میں  پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلا سیٹ پچیس پندرہ،دوسرا پچیس اکیس اور تیسرا چھبیس چوبیس کے فرق سے جیتا ۔ بھارت نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو  تین ایک سے شکست دی تھی تاہم بعض کھیلوں کے مقابلے پہلے ہی شروع ہوگئے تھے  ، کھٹمنڈو میں 13ویں ساؤتھ ایشین گیمزیکم دسمبر سے دس دسمبر تک جاری رہیں گی جس میں سات ممالک کے دوہزار سے زائد اتھلیٹس شریک ہوں گے۔