Thursday, December 8, 2022

ساؤتھ ایشین گیمز ، پاکستان نے فائر پسٹل میں گولڈ میڈل جیت لیا

ساؤتھ ایشین گیمز ، پاکستان نے فائر پسٹل میں گولڈ میڈل جیت لیا
کھٹمنڈو ( 92 نیوز) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو  میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز شوٹنگ مقابلے  میں  پاکستان نے فائر پسٹل میں گولڈ میڈل جیت لیا ۔ پاکستان نے 25 میٹر سینٹر فائر پسٹل کے ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا پاکستانی ٹیم  غلام محمد بشیر ، محمد خلیل اختر اور مقبول حسین پر مشتمل تھی۔ پاکستان کے محمد خلیل اختر نے 25 میٹر سینٹر فائر پسٹل کے انفرادی ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔