Sunday, September 25, 2022

سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے باؤلر محمد عامر کو فتح گر کھلاڑی قرار دیدیا

سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے باؤلر محمد عامر کو فتح گر کھلاڑی قرار دیدیا
 لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو فتح گر کھلاڑی قرار دیدیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ایسی پاکستانی ٹیم کا تصور بھی نہیں کر سکتے جس میں محمد عامر شامل نہ ہوں۔ محمد عامر کی ٹیم میں عدم شمولیت سنگین غلطی ہو گی۔ مکی آرتھر نے محمد عامر کو میچ ونر باؤلر قرار دیتے ہوئےکہا اگر انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا جاتا تو اس سے پاکستان کے ٹائٹل جیتنے کے امکانات خود بخود کم ہو جائیں گے۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا وہ بطور ہیڈ کوچ محمد عامر کو ہر ٹیسٹ میچ کھلانا چاہتے تھے مگر اسکا جسم ٹیسٹ کرکٹ کا ساتھ نہیں دے رہا تھا۔ عامر نے جلد بازی میں فیصلہ نہیں کیا بلکہ اس نے مجھ سے  متعدد بار طویل مشاورت کی تھی۔ وہاب ریاض کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی تھا۔ دونوں نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ کر ٹیم کو نیچا نہیں دکھایا۔ اس فیصلے سے عامر اور وہاب کو اپنے محدود اوورز کے کیریئر کو طول دینے میں مدد ملے گی۔