Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے صاحبزادے انس سرور کو اپ سیٹ شکست

   سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے صاحبزادے انس سرور کو اپ سیٹ شکست
May 8, 2015
لاہور(92نیوز)اسکاٹش نیشنل پارٹی نے سکاٹ لینڈ میں جھاڑو پھیر دیاسابق گورنر پنجاب اور ماضی میں برطانیہ کے اہم سیاستدان رہنے والے چودھری سرور کے صاحبزادے انس سرور کو برطانوی الیکشن میں اپ سیٹ شکست ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سکاٹش نیشنل پارٹی نے اسکاٹ لینڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے اور مخالف امیدواروں کو دھول چٹادی سکاٹش نیشنل پارٹی  کے سونامی کی زد میں  سابق گورنر پنجاب کے صاحبزادے  انس سرور بھی آگئے ۔ واضح رہے کہ سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ  چودھری سرور نے  جو سیٹ چار مرتبہ جیتی  انس سرور  کو اس سیٹ پر  بڑے مارجن سے ہار برداشت کرنا پڑی۔ برطانوی میڈیا میں  اس محفوظ نشست پر انس سرور  کی شکست کو اپ سیٹ قرار دیا جارہا ہے۔ انتخابات سے قبل ان کی فتح یقینی قرار دی جارہی تھی انس سرور برطانیہ کے شیڈو منسٹر آف اسٹیٹ رہے ہیں۔ چودھری سرور کو جب پنجاب کا گورنر بنایا گیا تو انہوں نے برطانوی رکینت چھوڑ دی تھی  اور ضمنی الیکشن میں انس سرور نے کامیابی حاصل کی مگر عام انتخاب دوہزار پندرہ  میں وہ اس کامیابی کو برقرار نہ رکھ سکے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔