Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سابق کپتان سلمان بٹ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا امکان

سابق کپتان سلمان بٹ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا امکان
April 19, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) سلمان بٹ پر ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ  کے دروازے کھلنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے سابق کپتان کی ٹیم میں واپسی کا اشارہ دیا ہے تاہم برطانیہ کی ویزا پالیسی آڑے آسکتی ہے۔ ایک خوشی ایک غم، دورہ انگلینڈ کے دوران  پابندی کا شکار ہونے والے سلمان بٹ دورہ انگلینڈ میں ہی ایکشن میں دکھائی دے سکتے ہیں۔ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے اوپنر کی ٹیم میں واپسی کا اشارہ دے دیا لیکن برطانیہ کی ویزا پالیسی  کباب میں ہڈی بن سکتی ہے۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ اوپننگ قومی ٹیم کیلئے ایک مسئلہ رہی ہے۔ دورہ انگلینڈ  کے لیے سلمان بٹ کے نام پر غور  کر رہے ہیں۔ سلمان بٹ پر دو ہزار دس میں دورہ انگلینڈ کےدوران ہی سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے باعث پانچ سالہ پابندی لگی اور جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی۔ برطانوی قوانین کے مطابق سلمان بٹ اور محمد عامر کو دورہ انگلینڈ کے لیے ویزہ کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم پی سی بی معاملے کے حل کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔