سابق کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

اینٹی کرپشن نے سابق کمشنر ملتان شان الحق سمیت 7 افسران کو طلب کرلیا۔ اینٹی کرپشن ملتان پی ایس ایل ، احساس کفالت پروگرام اور قرنطینہ سنٹر میں کرپشن پر تحقیقات کر رہی ہے۔ شان الحق پر کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگی کا الزام ہے۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی اور چیف کارپوریشن آفیسر شاہد اقبال کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی۔
ملزمان پر مختلف پروگرامز میں کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیاں اور من پسند ٹھیکیداروں کو بغیر ٹیںنڈرز زیادہ ریٹس پر ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔