Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق کرکٹر اور تجزیہ کار محسن خان کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

سابق کرکٹر اور تجزیہ کار محسن خان کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
March 29, 2016
لاہور (92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور نائنٹی ٹو نیوز کے تجزیہ کار محسن حسن خان کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان پیدا ہو گیا۔ لارڈ آف دا لارڈز کو ہیڈ کوچ یا چیف سلیکٹر بنایا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شرمناک کارکردگی پر کرکٹ بورڈ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑکا امکان ہے جہاں کچھ لوگوں کی چھٹی ہو گی تووہیں ان عہدوں کےلئے کچھ اہم نام بھی زیر غور ہیں۔ ان ناموں میں سے ایک نام محسن حسن خان کا بھی ہے جو آج کل کرکٹ تجزیہ کار کے طور پر نائنٹی ٹو نیوز کے ساتھ منسلک ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ”کھیل دل والوں کا“ میں بات کرتے ہوئے محسن خان نے کہا ہے کہ ان کی چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے ساتھ اہم ملاقات بہت جلد متوقع ہے۔ لارڈز آف دی لارڈز کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہر وقت ملک کی خدمت کےلئے تیار ہیں اور اگر پی سی بی نے عزت سے بلایا تو وہ ضرور پیشکش قبول کریں گے۔ محسن خان پہلے بھی پی سی بی کے چیف سلیکٹر اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ ان کے دور کو پاکستانی کرکٹ کے کامیاب ترین ادوار میں شمار کیا جاتا ہے۔