Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصرعباس ، ڈائریکٹر چار جڈ پارکنگ عبید احمد کیخلاف فرد جرم عائد

سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصرعباس ، ڈائریکٹر چار جڈ پارکنگ عبید احمد کیخلاف فرد جرم عائد
March 6, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جی ناصر عباس اور ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ عبید احمد کیخلاف فرد جرم عائد کر دی گئی ۔
ملزمان پر قومی خزانے کو 385 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔
عدالت نے ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی ۔ کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس کے گواہ کو طلب کر لیا ۔
احتساب عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی ۔