Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
June 22, 2019
لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت نے سابق دی جی سپورٹس عثمان انور  کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان انور کو پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے  کرپشن کرنے کے الزام میں نیب نے گرفتارکیا ، ملزم پر  2011 سے 2012 کے دوران اور یوتھ فیسٹیولز میں مبینہ طورپر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے ۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے ملزم کی 15روز کے لئے حوالگی کی درخواست کی گئی ، عدالت نے ملزم کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت  کو بتایا کہ  سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان انور نے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،  ملزم نے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کا ارتکاب کیا۔ عدالت نے  جسمانی ریمانڈ سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ،  ملزم کو 6 جولائی کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔