Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سابق ڈی جی ایل ڈے اے احد چیمہ کی اربوں کی جائیداد منجمد کرنے کے احکامات جاری

سابق ڈی جی ایل ڈے اے احد چیمہ کی اربوں کی جائیداد منجمد کرنے کے احکامات جاری
September 20, 2019
 لاہور (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے ملزم احد چیمہ کیخلاف بڑی پیش رفت ہو گئی۔ احد چیمہ کی اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹ فوری منجمد میں لینے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق مختلف موضع جات میں کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کی تفصیلات متعلقہ ڈی سی آفس کو فراہم کر دی گئیں تاکہ کارروائی کا فوری آغاز کیا جا سکے۔ موضع کرباٹھ میں بائیس  کنال انیس مرلہ زرعی زمین، موضع جھولکے میں اڑتالیس کنال دس مرلہ زمین تحویل میں لی جائے گی۔ موضع ڈھوری میں اکیس کنال چارمرلی، موضع تیڈھا میں ننانوے کنال سترہ مرلے زمین تحویل میں لینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ حافظ آباد میں موجود ایک سو تیرہ  کنال انیس  مرلہ زرعی زمین اور دیگر ایک سو اٹھاسی کنال بارہ مرلہ زمین بھی قبضہ میں لینے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔ احد چیمہ کے بینک الفلاح ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پندرہ پندرہ مرلہ کےدو، آئی بی ایمپلائیز کووآپریٹو سوسائٹی میں ایک پلاٹ فریز کیا گیا۔ ایف آئی اے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں 2 فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز کوآپریٹو سوسائٹی میں 4 ،فیصل ریزیڈینشیاء اسلام آباد میں 3 پلاٹ بھی فریز کر دیئے گئے۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم احد خان چیمہ کے نام موجود ہل لاک ویو اسلام آباد میں اپارٹمنٹ بھی فریز کیا گیا ہے۔ نیب لاہور کی جانب سے جاری آرڈر میں پابند کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کلکٹر کے عہدہ کے آفیسر کو متعین کیا جائے اور تمام زمینوں اور دیگر اثاثہ جات پر فوری طور پہ قبضہ حصولی کے جاری کردہ  آرڈر پر عملدرآمد کروایا جائے۔