Tuesday, April 30, 2024

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ملازمت سے استعفی دے دیا

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ملازمت سے استعفی دے دیا
December 2, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ملازمت سے استعفی دے دیا۔ استعفی سیکرٹری اسٹبلیشمنٹ ڈویژن کو ارسال کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا گیا تھا۔ بشیر میمن کی ریٹائرمنٹ کو 10 روز باقی رہ گئے تھے۔

 ذرائع کے مطابق بشیر میمن نے اپنے موقف میں کہا اپنی زندگی کے 35 سال گورنمنٹ سروس کی ہے۔ میری خدمات کو دیکھتے ہوئے ریٹائرمنٹ تک انتظار ہی کر لیا جاتا۔

 بشیر میمن نے شکوہ کیا کہ حکومت سے 10 دن بھی انتظار نہیں ہوا۔