ویب ڈیسک: صادق سنجرانی نے دہری شہریت کا الزام لگانے والے یوٹیوبر کو لیگل نوٹس بھجوایا ہے۔
لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سات روز میں جھوٹی خبر کی تردید اور معافی مانگی جائے۔ تردیدی خبر اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی علاج کیلئے امریکا گئے، دہری شہریت کے الزام سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ صادق سنجرانی امریکا میں زیرعلاج تھے اور بوسٹن میں ان کی ٹانگ کی سرجری ہوئی تھی۔
اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں صادق سنجرانی نے امریکا میں ہارورڈ ٹیچنگ اسپتال میں پاؤں کی سرجری کرائی تھی۔