Monday, October 3, 2022

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتخار حسین چودھری سپرد خاک

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتخار حسین چودھری سپرد خاک
لاہور(92نیوز)لاہورہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار حسین چودھری کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار حسین چودھری جمعہ کے روز لندن میں انتقال کر گے تھےان کی میت آج صبح چار بجے وطن لائی گئی نماز جنازہ ڈیفنس میں ادا کرنے کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کی نمازجنازہ مولانا محمد اشرف نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین،سابق چیف جسٹس خواجہ شریف ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی،صدر لاہور ہائی کورٹ بار پیر مسعود چشتی ،پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے سابق صدر منظور وٹو،سابق گورنر پنجاب خالد مقبول،سابق وفاقی وزیر قانون خالد رانجھا،سابق چیف جسٹس فلک شیرسمیت متعدد سیاسی،سماجی رہنماوں سمیت وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ چودھری افتخار حسین دوہزار دو سے دو ہزار سات تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہے۔