Saturday, July 27, 2024

سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے دامادکو ایف آئی اے نے دبئی سے پکڑ لیا،فواد چودھری

سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے دامادکو ایف آئی اے نے دبئی سے پکڑ لیا،فواد چودھری
September 26, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز )ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مقدمہ میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کے داماد مرتضیٰ کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا ہے، مرتضیٰ کیخلاف ایڈن ہاؤسنگ میں اربوں کے مبینہ فراڈ کامقدمہ ہے۔ فراڈ سے 200سے 300افراد متاثر ہوئے تھے جب کہ سابق چیف جسٹس نے حیران کن فیصلہ کرکے سمدھی کو ریلیف فراہم کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے  پارلیمنٹ ہاوس   کے باہر میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مقدمے میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے اور سابق چیف جسٹس کے داماد مرتضیٰ کو ایف آئی اے نے دبئی سے گرفتار کرلیا ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں فراڈ کے نتیجے میں 200 سے 300 لوگ متاثر ہوئے تھے،سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے حیران کن فیصلہ کیا  اوراپنے سمدھی کو ریلیف فراہم کیا ۔ فواد چودھری نے مزید کہاکہ اس کیس میں افتخار چودھری کے بیٹے ارسلان افتخار، ان کی صاحبزادی اور سمدھی بھی نامزد ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے 24 گھنٹے میں اس سلسلے میں حتمی اور فیصلہ کن رپورٹ طلب کرلی ہے۔