Saturday, July 27, 2024

سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی دبئی میں گرفتار

سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی دبئی میں گرفتار
April 5, 2016
دبئی (92نیوز) سابق چیئرمین متروکہ املاک بورڈ آصف ہاشمی کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔ ان پر ڈیڑھ ارب روپے کی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کے خلاف نیب اور ایف آئی اے میں خردبرد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات ہو رہی تھیں اور ایف آئی اے حکام نے ان کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کر رکھے تھے۔ وہ دو ماہ سے یورپ میں مقیم تھے۔ دبئی واپسی پر انہیں پولیس نے گرفتار کرکے انٹر پول کے حوالے کر دیا۔