Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیازعنایت الہیٰ اور ممبر فنانس سعید الرحمنٰ گرفتار

سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیازعنایت الہیٰ اور ممبر فنانس سعید الرحمنٰ گرفتار
March 6, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) نیب کا بد عنوان اور کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ ہو گیا ۔
راولپنڈی میں سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الہیٰ اور ممبر فنانس سعید الرحمان کو گرفتار کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق نیب حکام نے دونوں سابق افسروں کو شکرپڑیاں کمپلیکس کی تعیمرمیں اختیارات کے ناجائز استعمال اور خورد برد کے الزام میں گرفتار کیا ۔
دونوں ملزموں کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کر کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ۔
نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو تقریبا 472 ملین روپے کا نقصان پہنچایا ۔
نیب کی ملزمان کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر احتساب عدالت نے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔
ادھر نیب خیبر پختونخوا نے شانگلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کی بحالی کے لئے 53 کروڑ روپے کے خرچ کی تحقیقات کیں ۔
تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا کہ اس وقت کے ڈپٹی کمشنر شانگلہ دلدار محمد دانش اور دیگر افسران نے عوامی نمائندوں اور ٹھیکہ داروں کے ساتھ مل کر فنڈز میں خورد برد کی ۔
نیب نے جعلی اکائونٹس اور بلز کے ذریعے دس کروڑ روپے خورد برد کرنے کے الزام میں اس وقت کے ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور موجودہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان دلدار محمد دانش، شانگلہ کے ٹی ایم او محمد منصور احمد، ٹی او آئی امداداللہ، تحصیل ناظم پورن راجہ عثمان علی، ٹھیکہ دار محمد حنیف اور سینیئر کلرک یوسف خان کو گرفتار کر لیا ۔
اس وقت کے اے ڈی لوکل گورنمنٹ امان اللہ کو بھی بونیر سے گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتار ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا ۔