Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر)خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ ادا

سابق چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر)خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ ادا
January 1, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) سابق چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل  ریٹائرڈ خالد شمیم   وائیں  کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی۔

چکری انٹر چینج پر گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے حادثے میں جاں بحق  جنرل ریٹائرڈ خالدشمیم وائیں کی نماز جنازہ ایوب اسٹیڈیم لاہور میں اداکی گئی۔

نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ،سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اورسابق صدر آصف زرداری نے بھی شرکت کی۔

چکری انٹرچینج کے قریب حادثے میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ریٹائرڈ خالد شمیم وائیں اور ان کے قریبی دوست زبیر جاں بحق ہو گئے تھے۔