Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق ، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر اشعر عظیم اور دیگر کےخلاف تحقیقات شروع

سابق چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق ، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر اشعر عظیم اور دیگر کےخلاف تحقیقات شروع
January 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سابق چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق اور سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر اشعر عظیم اور دیگر کےخلاف تحقیقات شروع کر دی گئی۔

کیئر پائلٹ پروجیکٹ میں غیرقانونی ادائیگی کے معاملے پر نیب نے ایف بی آر کے سابق چیئرمین سلمان صدیقی اور سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر اشعرعظیم سمیت دیگر کیخلاف تحقیقات  شروع کر دیں۔ نیب کراچی نے طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس لاہور کی رہائشگاہ پر ارسال کیا گیا ہے۔ نیب حکام کے مطابق سلمان صدیق اور اشعرعظیم پر 11 ملین ڈالر سے زائد غیرقانونی ادا کرنے کا الزام ہے۔

دونوں ملزمان نے کیئرپائلٹ پروجیکٹ کیا اور من پسند کمپنی کو ادائیگی کی تھی۔ ایف بی آر کے سابق افسران کو اس سے پہلے 2 نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں اور پیش نہ ہونے کے باعث تیسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔