Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کا مزید تین روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کا مزید تین روز کا جسمانی ریمانڈ منظور
July 26, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کا مزید تین روز کا جسمانی ریمانڈمنظور۔۔۔عدالت نے ایف  آئی اے سے استفسار کیا کہ بتایا جائے پہلے والے 4روزہ ریمانڈ کے دوران کیا پوچھ گچھ کی گئی؟

چوہدری شوگر مل ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے مرکزی ملزم ظفر حجازی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل۔۔ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی کو سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا۔

ایف آئی اے نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ پہلے یہ بتائیں کہ 4روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران کیا پوچھ گچھ کی۔۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ملزم دو دن ہسپتال اور دو دن ایف آئی اے کی تحویل میں رہا۔

ظفر حجازی کے وکیل عاضد نفیس نے دلائل دیئے کہ اصل ملزمان ادارے میں بیٹھے ہیں۔۔بے گناہ سزا بھگت رہا ہے۔۔ایف آئی اے کو جو بھی ریکارڈ چاہئے وہ ایس ای سی پی نے دینا ہے۔۔

عدالت نے ظفر حجازی کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں29جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

پیشی سے واپسی پر میڈیا نے ظفر حجازی کو گھیر لیا۔۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں سزا کس چیز کی مل رہی ہے؟؟ظفر حجازی بولے یہ ابھی تک انہیں بھی سمجھ نہیں آیا۔

اس سوال پر کہ کیا آپ سلطانی گواہ بننے جا رہے ہیں ؟؟ ظفر حجازی نے بس اتناکہاکہ ”لا حول ولا قوۃ“۔