Thursday, September 29, 2022

سابق چیئرمین اوگرا غیرقانونی تقرر ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت درخواست مسترد

سابق چیئرمین اوگرا غیرقانونی تقرر ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت درخواست مسترد
September 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے غیرقانونی تقرر کے ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد ہوگئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری سکندر حیات، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا جاوید نذیر کی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تینوں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کیخلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔

کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت چھ ملزمان نامزد ہیں۔ ملزمان پر خلاف قانون اور میرٹ سے ہٹ کر توقیر صادق کو چئیرمین اوگرا تعینات کرنے کا الزام ہے۔