Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر پی سی بی میں اہم عہدہ سنبھالنے کیلئے رضامند ہو گئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر پی سی بی میں اہم عہدہ سنبھالنے کیلئے رضامند ہو گئے
April 9, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی ہوا چل پڑی۔ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی چہرے بدلنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پی سی بی نے مدثر نذر کو ڈائریکٹر این سی اے کے عہدے کی پیشکش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کو ڈائریکٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی لگانے کی پیشکش کی گئی ہے جس کا انہوں نے مثبت جواب دیا ہے۔ مدثر نذر کو ڈائریکٹر لگانے کے سلسلے میں بورڈ حکام ان کےساتھ مالی معاملات طے کر رہے ہیں۔ پی سی بی کے باوثوق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم سابق ٹیسٹ کرکٹر کی خدمات بطور ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی حاصل کی جا رہی ہیں۔ مدثر نذر این سی اے پلاننگ، ڈمیسٹک انفراسڑکچر اور کوچنگ کورسز پر کام کریں گے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر مختصر مدت کے لیے کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ واضح رہے کہ مدثر نذر 1993ءاور 2001ءمیں قومی ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔