Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش میں اہم پیشرفت، اپنی کرپشن کے راز اگل دیئے

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش میں اہم پیشرفت، اپنی کرپشن کے راز اگل دیئے
August 30, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سابق وفاقی وزیر اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے اپنی کرپشن کے راز اگل دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کے اعترافات کے بعد ان کے خلاف سات سے زائد ریفرنسز نیب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ضیاء الدین اسپتال کلفٹن پر چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والا مینٹیننس انچارج محفوظ کرپشن سمیت دیگر اہم دستاویزات کی منتقلی کرتے پکڑا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع پر محفوظ کو گرفتار کر کے ڈاکٹر عاصم حسین کی کرپشن سے متعلق اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محفوظ کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ دوسری جانب شعیب وارثی کے بارے پتہ چلا ہے کہ انہوں نے سرکاری ریکارڈ میں ڈاکٹر عاصم کی ملی بھگت سے اپنی عمر چار برس کم کرائی، عمر کم ہونےکے بعد شعیب وارثی نے ایس ایس جی سی میں ترقی حاصل کر کے صرف تنخواہ کی مد میں پندرہ کروڑ روپے بٹورے جبکہ شعیب وارثی سمیت دیگر گرفتار افسر ڈاکٹرعاصم حسین کی ہدایت پر گیس کے غیرقانونی کنکشن فراہم کرنے میں ملوث رہے۔