Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر حملہ، سابق وفاقی وزیر محفوظ رہے

سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر حملہ، سابق وفاقی وزیر محفوظ رہے
July 22, 2018
بنوں (92 نیوز) سابق وفاقی وزیر اور جے یو آئی ف کے رہنما اکرام خان درانی پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا ۔ حملہ انتخابی مہم کے دوران بنوں میں کیا گیا۔ حملے میں اکرم خان درانی محفوظ رہے۔ بنوں میں ایک بار پھر دہشتگردوں نے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر وار کر دیا۔ بنوں کے علاقے مندیو میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ گاڑی بلٹ پروف ہونے کے باعث اکرم خان درانی اور ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے دیگر افراد محفوظ رہے۔ اکرم خان دارنی پر یہ دوسرا حملہ تھا۔ 10 روز قبل اکرم خان دارنی کے قافلے کو بنوں کے علاقے ہوید میں نشانہ بنایا گیا جس میں 4 افراد جان بحق اور 35 زخمی ہو گئے تھے۔ پچھلے ایک ماہ کے دوران بنوں میں جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدواروں پر ہونے والا یہ تیسرا حملہ تھا ۔ اس سے قبل ایک دھماکے میں جے یو آئی ف کے امیدوار ملک شیرین مالک کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔ حملے میں 7 افراد زخمی ہوئے تھے ۔