Friday, September 13, 2024

سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما مرزا ناصر بیگ ن لیگ میں شامل

سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما مرزا ناصر بیگ ن لیگ میں شامل
September 28, 2015
لودھراں (92نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے سینتیس سالہ رفاقت کو خیربادکہ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ این اے ایک سو چون کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمیر خان بلوچ کی حمایت کا اعلان بھی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی عبدالرحمن خان کانجو اور رکن پنجاب اسمبلی ملک سجاد خان جوئیہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ناصر بیگ جوئیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 37سال تک پارٹی کی خدمت کی لیکن انہیں اور کارکنوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ این اے ایک سو چون کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمیر خان بلوچ کامیاب ہونگے۔