Saturday, July 27, 2024

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا
April 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) لیگی رہنماؤں کےدرمیان فاصلےکم ہونےلگے، سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی ۔ چودھری نثارنے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سےآگاہ کیا جبکہ شہباز شریف نے چودھری نثار کے تحفظات دورکرنے اور اس معاملے پر نواز شریف سے بات کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی بدلتی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور  عام انتخابات سمیت دیگر اہم ایشوز زیر بحث آئے ۔ واضح رہے کہ شہبازشریف اور چودھری نثار کے درمیان رواں ماہ میں یہ تیسری ملاقات ہے۔