سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم کو 27سال قید کی سزا
گوجرانوالہ ( 92 نیوز) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو 27سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔
گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مجرم عابد کو ایک لاکھ 30 ہزار روپے ہرجانہ کی ادائیگی کا بھی حکم سنایا ۔ عدالت نے ملزم شاہد ، کاشف ، عظیم اور سبیل طارق کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔
ملزم عابد نے ایک کارنر میٹنگ کے دوران اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی تھی ، ایک گولی احسن اقبال کے بازو کو چھوتی ہوئی پیٹ میں لگی تھی ۔