Tuesday, July 27, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم کی وزیراعظم سے ملاقات ، پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم کی وزیراعظم سے ملاقات ، پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
July 1, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ ارباب غلام رحیم نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ملاقات میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور رکنِ قومی اسمبلی رامیش کمار شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اسکے علاوہ ارباب غلام رحیم نے وزیرِ اعظم کو کامیاب معاشی پالیسیوں اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

عمران خان نے کہا موجودہ حالات میں پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا۔ غلام رحیم جیسے لوگوں کے آنے سے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچے گا۔

سابق وزیراعلی بولے سندھ میں پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کریں گے۔ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو سندھ میں کامیابی دلانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اور سندھ پر توجہ دیں۔