Saturday, November 26, 2022

سابق وزیر اعظم ظفراللہ جمالی کے بھائی میر عبدالرحمان کی نمازہ جنازہ اداکردی گئی

سابق وزیر اعظم ظفراللہ جمالی کے بھائی میر عبدالرحمان کی نمازہ جنازہ اداکردی گئی
روجھان جمالی(ویب ڈیسک)سابق وزیرِ اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کے چھوٹے بھائی اور بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر میر عبدالرحمن خان جمالی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔میر عبدالرحمن خان جمالی کے جسد خاکی  کوبذریعہ ایمبولینس ان کے آبائی گاؤں روجھان جمالی پہنچادیاگیا۔ ۔ظفر اللہ خان جمالی کے بھائی عبدالرحمن جمالی کے انتقال کی اطلاع ملنے کے بعد بلوچستان کے اسپیکر میر جان محمد جمالی۔سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی ۔بلوچستان کے صوبائی وزراء اور سیاسی اور سماجی رہنماء روجھان جمالی پہنچ گئے۔ ۔سابق صوبائی وزیر میر عبدالرحمن جمالی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان روجھان جمالی میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔