Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کو جے آئی ٹی نے ناقابل اعتماد قرار دے دیا

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کو جے آئی ٹی نے ناقابل اعتماد قرار دے دیا
July 12, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) بڑی بڑی ڈینگیں مارنے والے اور شریف خاندان کے ہونے والی تفتیش کا کریڈٹ لینے والے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کو جے آئی ٹی نے ناقابل اعتماد قرار دے دیا۔

جے آئی ٹی کے ریمارکس میں یہ کہا گیا ہے کہ۔رحمان ملک نے جھوٹ بولا ہے اور جے آئی کر ٹیم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ ہیں سابق وزیرداخلہ رحمن ملک۔۔۔۔جو کہہ رہے ہیں کہ تحریک انصاف شریف خاندان کے خلاف جاری میچ ان کی تیار کی گئی پیچ پر کھیل رہے ہیں۔

جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد بھی رحمن ملک باہر آئے اور میڈیا کے سامنے بڑی بڑی چھوڑتے نظر آئے۔

رحمن ملک کا دعوی کہ جے آئی ٹی میں وہ گول کرکے آئے اس کا پول جے آئی ٹی نے اپنی  رپورٹ میں  کھول کررکھ دیا۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق۔۔۔رحمن ملک نے لندن فلیٹس کا ریکارڈ نیب کو دینے  کے حوالے سے جھوٹ بولا۔حتی کہ جب جے آئی ٹی کے سامنے سابق چئیرمین نیب جنرل(ر)امجد پیش ہوئے تو انہوں نے بھی رحمن ملک کو ناقابل اعتبار قراردیا۔

ذیادہ دور نہ جائیں آپ ان کی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے وہ بیانات ہی سن لیں جو انہوں نے رحمن ملک کے جھوٹا ہونے کے بارے میں دئیے تھے۔

رحمن ملک کی سیاسی بھڑکوں کی ہنڈیاں جے آئی ٹی نے پیچ چوراہے پھوڑ دی ہے اب ن لیگی رہنما یہ نہیں کہہ سکتے کہ جے آئی ٹی نے رحمن ملک کی رپورٹ پرانحصار کیا ہے۔