Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان دار فانی سے کوچ کر گئے

سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان دار فانی سے کوچ کر گئے
January 26, 2016
لاہور (92نیوز) سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ وہ انیس سو بہتر میں فوج سے بطور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر ہوئے اور اہم سویلین عہدوں پر فائز رہے۔ تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ یعقوب علی خان تئیس دسمبر انیس سو بیس کورام پور کے نواب خانوادے میں پیدا ہوئے اور فوج اور حکومت کے اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت تھے۔ انہوں نے پہلے انیس سو بیاسی سے انیس سو اکانوے تک وزیر خارجہ اور پھر انیس سو چھیانوے سے ستانوے تک بطور نگران وزیر خارجہ خدمات انجام دیں۔ راشٹریہ انڈین ملٹری کالج میں تعلیم حاصل کرنے پر انہیں برطانوی فوج میں کمیشن ملااور دوسری جنگ عظیم میں حصہ لیا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان آرمی میں آ گئے اور انیس سو پینسٹھ کی جن میں بطور فرسٹ آرمرڈ ڈویڑن کی قیادت کی جنگ کے بعد انہیں مشرقی پاکستان میں تعینات کر دیا گیااور انیس سو سڑسٹھ میں ایسٹرن ملٹری ہائی کمان چیف آف سٹاف کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ وہ ایک ہفتے کیلئے مشرقی پاکستان کے گورنر بھی بنے۔ انیس سو بہتر میں فوج سے ریٹائر منٹ کے بعد امریکا، سوویت یونین اور فرانس میں سفیر رہے۔ انیس سو بانوے سے ستانوے تک مغربی سہارا میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے طور پر کام بھی کیا۔ وہ آغا خان یونیورسٹی کے بورد آف ٹرسٹیز کے چیئرمین رہے۔ انہیں اردو،انگریزی، بنگالی‘ اطالوی ، فرانسیسی سمیت کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔