Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سابق وزیراعظم کا حلقہ انتخاب بدحالی کا شکار،این اے 120مسائل کا گڑ ھ بن چکا ہے

سابق وزیراعظم کا حلقہ انتخاب بدحالی کا شکار،این اے 120مسائل کا گڑ ھ بن چکا ہے
July 31, 2017

لاہور(92نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اپنے حلقے این اے ایک سوبیس  کے مکین  شاکی ہیں کہ یہاں ترقیاتی کام نہیں کرائے گئےسڑکٰیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں ہرجگہ کوڑے کے ڈھیر نظرآتے ہیں۔

تفصیلا تکے مطابق لاہورکا حلقہ 120 جہاں سے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کئی الیکشن جیتے،  مگر اس علاقے کی حالت زار دیکھ کر کلیجہ منہ کو آتا ہے ، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں، گندی گلیاں،کوڑے کے ڈھیر اور ناقص سیوریج سسٹم حکمرانوں کی کارکردگی کا منہ منہ چڑارہا ہے، این اے ایک سوبیس کے مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں ۔

نہ ہی پینے کا صاف پانی میسر ہے،  ٹوٹی سڑکیں حادثات کا باعث بن رہی ہیں، حلقہ این اے 120 کےعوام جہاں سول بیوروکریسی کی غفلت سے شدید پریشان ہیں،  وہیں حکمران طبقے سے بھی نالاں ہیں جو آئندہ الیکشن میں نون لیگ کے لئے بڑے اپ سیٹ کی وجہ بن سکتے ہیں۔