سابق وزیراعظم نواز شریف کا آج لندن جانے کا امکان
اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے آج لندن جانے کا امکان ہے۔ ان کی لندن میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس بار بھی میاں محمد نواز شریف کاعید لندن میں منانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف آج لندن روانہ ہو سکتے ہیں۔ وہ لندن میں اپنا قیام بڑھا بھی سکتے ہیں۔
نواز شریف لندن میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔
اس سے قبل گزشتہ سال بھی نواز شریف نے عید لندن میں ہی گزاری تھی۔
مقامی مسجد میں نماز عید ادا کی اور ملک کی سربلندی کے لئے دعا کی۔
لندن روانگی کی اجازت ملنے پر سابق وزيراعظم نواز شريف نے کہا سپريم کورٹ سے لندن جانے کی درخواست نہيں کی، احتساب عدالت درخواست مسترد کر چکا ہے،عيد کي چھٹيوں ميں لند ن جانے پرغور کيا جائے گا۔
دوسری طرف مشرف کی جانب سے ضمانت کے مطالبہ پر صحافيوں کے سوال پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ انہيں کچھ نہيں کہنا ۔
چوہدری نثار سےمتعلق سوال پر بولے انہوں نے چوہدری نثار کا بيان نہيں پڑا ، ٹکٹوں کے اجراء ميں کچھ وقت لگے گا۔