Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سابق وزیراعظم نوازشریف بھی جوتا کلب میں شامل

سابق وزیراعظم نوازشریف بھی جوتا کلب میں شامل
March 11, 2018

لاہور (92 نیوز) نوازشریف جوتا کلب میں شامل ہونے والے پہلے سیاستدان نہیں بلکہ اس سے قبل بھی لوگ سیاسی رہنماؤں کی جانب جوتا اچھال کر نفرت کا اظہار کر چکے ہیں ۔
سابق وزیرخارجہ احمد رضا قصوری کے چہرے پر سیاہی پھینک کر شہری نے نفرت کا اظہار کیا تو سابق صدر آصف علی زرداری پر بھی جوتا پھینکا جا چکا ہے ۔
ادھر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی جوتا کلب کے ممبر ہیں ۔ دو ہزار سترہ میں جب وہ پی ایس ایل دیکھنے کیلئے بذریعہ ٹرین لاہور پہنچے تو ریلوے اسٹیشن پر لیگی کارکن نے ان پر جوتا اچھال دیا ۔
حال کی بات کریں تو دو ہزار اٹھارہ ہی میں وزیرداخلہ احسن اقبال پر نارووال میں جلسے سے خطاب کے دوران جوتا اچھال دیا گیا ۔
سیاسی رہنماؤں پر جوتے پھینکے جانا تو کئی نئی بات نہیں لیکن عوام کے محبوب لیڈر ہونے کے دعویدار نوازشریف پر جوتا پھینکا جانا ان کے عدلیہ مخالف بیانات کا ردعمل ہے یا کچھ اور ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا ۔